وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد اضافے کا اعلان، صوبے بھی الائونس دیں، سفارش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے  یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ گریڈ ایک تا 19 تک کے ملازمین کو رننگ بیک تنخواہوں پر 15 فیصد ڈسپیریٹی الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر مراعات یافتہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی\ صوبوں کو بھی ملازمین کو الائونس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ خیبر پی کے حکومت کی طرز پر آسامیاں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایم ایس ون کی سٹڈی کی روشنی میں اپریل میں کیا جائے گا۔ سابقہ ایڈہاک ریلیف الائونس اور ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کرنے کا فیصلہ پے اپنڈ پنشن کمشن کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...