ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سائوتھ پنجاب مصطفے کمال نے ملاقات کی ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹل سروسز حبیب الرحمن بھی موجود تھے۔ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل مصطفے کمال نے وائس چانسلر کو محکمہ ڈاک کی سائوتھ پنجاب میں خدمات کے حوالے سےآگاہی فراہم کی۔