قطر فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے شائقین بیتاب ٹکٹس کیلئے 17ملین دخواستیں موصول

دوحہ(آئی این پی)رواں سال قطر میں منعقد کئے جانے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 17ملین شائقین نے ٹکٹس کے لئے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔فیفا نے ٹکٹوں کے لئے درخواستیں لینے کا عمل 19 جنوری کو شروع کیا تھا جو 8فروری کو ختم ہو گیا، فیفا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔فیفا نے کہا کہ ایونٹ کے لئے درخواست جمع کرنے کا یہ پہلا مرحلہ تھا، جس میں غیر معمولی طور پر 17ملین درخواستیں جمع ہوئیں، جو حیرت انگیز ہے۔رواں سال کے اواخر میں ہونے والا یہ میگا ایونٹ جب سے قطر کو ملا ہے تب سے ہی متنازعہ رہا ہے، فیفا نے کہا کہ ہمیں قطر کی جانب سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہونے کا اندازہ تھا۔فیفا کے ترجمان نے کہا کہ اس پہلے مرحلے میں ارجنٹینا ، برازیل ، انگلینڈ ، فرانس ، بھارت ، میکسیکو ، سعودی عرب ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کہا کہ 1.8 ملین افراد نے فائنل کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں ، فائنل قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، جس میں 80 ہزار تماشائی بیٹھنے کی گنجائش ہے۔فیفا نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی تھی کہ عرب میں ہونے والے اس پہلے ورلڈ کپ کے لئے 2 ملین ٹکٹس فروخت کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...