کراچی (کامرس رپورٹر)وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک نے نہ صرف رواں سال کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا ہے بلکہ ساتھ ہی 500 ملین روپے فنانسنگ کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔عثمان ڈار نے یہ بات فرسٹ ویمن بینک ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کہی۔فرسٹ ویمن بینک کے صدر اور CEO فرخ اقبال خان نے وزیراعظم کے مشیر کو بتایا کہ بینک نے اب تک سینکٹروں نوجوانوں بشمول خواتین و مردوں کو قرضے فراہم کئے ہیں جن میں خواتین کو فراہم کیے گئے قرضوں کا تناسب تقریباً 50 فیصد ہے اور جن کا تعلق زراعت سے لے کر تعلیم اور ٹیکسٹائل سے لے کر آئی ٹی کے شعبوں سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ فرسٹ ویمن بینک اکتوبر 2020 میں اس اسکیم کا حصہ بنا تھا۔اس موقع پر فرخ اقبال نے عثمان ڈار کو بینک کا نشان بھی پیش کیا۔وزیراعظم کے مشیر نے اس موقع پر کیک بھی کاٹا۔