کراچی(نیوز رپورٹر) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 2 بھارتی لانچیں پکڑ لیں۔ لانچوں میں 36 ماہی گیر سوار تھے جنہیں گرفتار کرلیاگیا، ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم ٹی ایس اے کے مطابق دو بھارتی کشتیاں پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوکر غیرقانونی شکار کررہی تھیں جس پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں ماہی گیروں کی گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔ گزشتہ سال بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے چھپن ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا۔
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 36 بھارتی ماہی گیر گرفتار
Feb 10, 2022