اقوام متحدہ(شِنہوا)گروپ آف 77 کے چیئرمین منیر اکرم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ پائیدار ترقی، خوراک کے تحفظ اور قرضوں کی طویل مدتی پائیداری کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کریں۔منیر اکرم نے سماجی ترقی کے کمیشن کے 60ویں اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، یہ کمیشن اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کی طرف سے اس کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد کے لیے قائم کیے گئے 8 کمیشز میں سے ایک ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ وبا سے بحالی اور ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار معیشتوں کی جانب منتقلی کے لیے، ترقی پذیر ممالک میں پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سالانہ 15کھرب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔اس کے علاوہ جی 77 کے چیئرمین نے وبا سے متاثرہ ترقی پذیرممالک کو غربت اور بھوک کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے وسائل کو متحرک کرنے پربھی زور دیا۔
منیر اکرم