اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی)نے پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں اور آفیشلزکے ناموں کااعلان کردیا۔28 فروری تا 3 مارچ تک کراچی میں کھیلی جانے والی تین میچزپر مشتمل سیریز کیلئے نثارعلی کپتان اور ظفراقبال نائب کپتان ہوں گے ،تین روزہ ٹرائلز کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد بلال ستی اور کمیٹی کے اراکین مسعودجان اورابرارشاہ نے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کیا۔(بی ون کیٹیگری) میں ریاست خان، محمدشاہ زیب، محمد سلمان اور کاشف صدیق، (بی ٹو کیٹیگری) میں شاہ زیب حیدر، مطیع اللہ، احتشام الحق، نصیب اللہ، جبکہ بی تھری کیٹیگری میں محمد راشد، محسن خان، فیصل محمود، اکمل حیات اور اسرارالحسن کے نام شامل ہیں ٹیم آفیشلزمیں علی ڈینو مینیجر، محمد جمیل کوچ اور مسعودجان ٹرینر ہوں گے. فخرعباس، معین اسلم اور ثنا اللہ خان کے نام ریزروکھلاڑیوں میں شامل ہیں. ون ڈے سیریزکے میچز سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے . سیریز کا افتتاحی میچ 28 فروری،دوسرا میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا۔اس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں چھ نئے کھلاڑیوں کوموقع دیا گیا ہے۔نئے کھلاڑی ہوم سیریز میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کابھرپوراظہارکرسکتے ہیں۔
بلائنڈٹیم
سائوتھ افریقہ کیخلاف بلائنڈون ڈے سیریزکیلئے کھلاڑیوں کا اعلان
Feb 10, 2022