سلیکٹڈ وزیراعظم کی غیر پارلیمانی گفتگو جگ ہنسائی ہوتی ہے:نیئر بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی اپوزیشن رہنماوں کو برائے راست دھمکیاں قابل مذمت عمل ہے وزیراعظم کی اپوزیشن رہنماؤں کو دھمکیوں سے انکی پریشانی عیاں ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کی غیر پارلیمانی گفتگو ملک و قوم کیلئے جگ ہنسائی ہوتی ہے نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی  عمران خان کی زہنی حالت ہارے ہوئے جواری جیسی ہو گئی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمنٹ میں سامنا کرنے کی ہمت نہ رکھنے والا شخص بدزبانی کرکے اپنی مزید بدنامی کا باعث بنتا ہے عمران خان کی چیخ و پکار  بیرونی ممالک سے  پی ٹء آئی کیلئے لاکھوں ڈالر فنڈنگ حساب اور متوقع اصل احتساب  سے توجہ ہٹانا ہے نیر بخاری نے کہا  حواس باختہ وزیراعظم دائیں بائیں چوروں کی ٹیم کھڑی کرکے کس کو  بے وقوف بنا رہے ہوتے ہیں۔
نیئر بخاری

ای پیپر دی نیشن