28 سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )پاک چین اقتصادی راہداری )سی پیک(کے تحت شروع کئے جانے والامنصوبہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ، منصوبے سے یومیہ 884 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے  مطابق پاک فوج ملکی ترقی میں پیش پیش ہے، دریائے کنہار پر سی پیک کا سکی کناری پن بجلی منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، جلی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ جنگلی حیات بھی محفوظ ہونگی۔سکی کناری منصوبے پر دسمبر 2016 میں کام شروع ہوا، جی او سی سپیشل سیکیورٹی ڈویژن میجر جنرل کامران نذیر کے مطابق منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے یہ ایک ماحول دوست منصوبہ ہے، اس منصوبے سے جنگلی حیات و نباتات کو فروغ ملا ہے۔وادی کاغان کے قریب بننے والا یہ منصوبہ معیشت کوترقی دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
 سکی کناری 

ای پیپر دی نیشن