اسلام آباد میں کرونا کے 174  کیسز رپورٹ ہوئے ،زعیم ضیاء

اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد میں کرونا وائرس کی جاری پانچویں لہر کے دوران اب نئے کیسز میں واضح کمی سامنے آئی ہے ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیا کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 174 کیسز رپورٹ ہوئے ہیںانہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 621 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئی ڈی ایچ او اسلام آبادزعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی آنے کے باوجود کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 32 ہزار 161 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 990 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
زعیم ضیاء

ای پیپر دی نیشن