نیویارک(شِنہوا) واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے امریکیوں کی تعداد بڑھ کر 28 فیصد ہوگئی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ان کا ملک "کبھی بھی" کوویڈ-19 کی وبا پر قابونہیں پاسکے گا اورمعمول پر واپس نہیں آسکے گا۔ رواں سال جنوری میں کیے گئے مون ماتھ پول کے مطابق ایسے امریکیوں کی تعداد گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق کے ایف ایف کے سروے سییہ بات سامنے آئی کہ 77 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ لامحالہ کوویڈ-19 کی وبا سے متاثر ہوں گے،لوگوں کا یہ کہنا پارٹی لائن کے برعکس ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے ختم ہونے کی پیش گوئیاں "ہر بار غلط ثابت ہوئی ہیں۔ اور اب زیادہ تر ماہرین نے اس حوالے سے کوشش کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ وائرس کی ایک اورقسم کے آنے کی دیر ہے کہ ہم سب اس سے دوبارہ دوچار ہوں گے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ حد تو یہ کہ ایسے موقع پر جب کیسز کی تعداد گر رہی ہے، تعداد حیران کن طور پر ریکارڈ سطح پر ہے۔ روزانہ مرنے والوں کی تعداد گزشتہ موسم سرما کے علاوہ ہر دوسری لہرکے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ملک میں کوویڈ-19 سے ہونے والی کل اموات 9 لاکھ تک پہنچ گئی ہیں۔
فیصد امریکیوں کے مطابق ملک میں کوویڈ-19 کی وبا پر کبھی قابو نہیں پایا جاسکے گا:واشنگٹن پوسٹ
Feb 10, 2022