اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں زرداری کی بریت کی اپیل میں سابق صدر کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے کہاکہ پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں بھی اپیلیں 29 مارچ کو مقرر ہیں، مشکوک ٹرانزیکشن کیس کو بھی انہی اپیلوں کیساتھ سنا جائے گا۔ زرداری نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر بریت کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کر دی تھیں۔
زرداری، سماعت ملتوی