اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے، استعفے دینے اور عدم اعتماد لانے کی ہمت ہی نہیں‘ عثمان بزدار 

Feb 10, 2022 | 11:05

ویب ڈیسک

قوم کل بھی وزیراعظم کے سا تھ تھی‘ آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی’ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی مقابلہ نہیں کرسکتی‘ اپوزیشن کا ہر شوشہ ناکام رہاہے‘عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے، استعفے دینے اور عدم اعتماد لانے کی ہمت ہی نہیں‘قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی‘اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتی‘ اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہاہے‘عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان بزدارنے کہا کہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہاہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے، استعفے دینے اور عدم اعتماد لانے کی ہمت ہی نہیں، یہ لوگ صرف اپنے آپ کو میڈیا میں ز ندہ رکھنا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام جا ن چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔

مزیدخبریں