عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے یو بی ایل بینک کے صدر سے ملاقات کی. جس میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی شرکت کی۔یو بی ایل انتظامیہ کی جانب سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔عثمان ڈار اور حلیم عادل شیخ نے کامیاب جوان پروگرام کے لیے یوبی ایل کی خدمات کو سراہا۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پاکستان کی کامیابی کا پروگرام ثابت ہوگا .
نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بینکس نوجوانوں کو قرضے دینے کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں . سندھ کے ہر نوجوان کو وزیراعظم کے اس پروگرام سے کامیاب بنائیں گے۔
واضح رہے کہ یو بی ایل کی جانب سے 1 بلین کا قرض ابھی تک جاری کیا گیا ہے۔