دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 10 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 40 کروڑ32 لاکھ 18ہزار603 ہوگئی امریکہ 7 کروڑ72 لاکھ 65ہزار 134مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت 4 کروڑ24 لاکھ 78 ہزار60مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 69 لاکھ 72 ہزار 914 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 663 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 81 لاکھ 23 ہزار 192 ، روس میں 1 کروڑ 31 لاکھ 28 ہزار 679 اور ترکی میں 1 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار 674 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 1 کروڑ 18 لاکھ 47 ہزار 436اور جرمنی 1 کروڑ 18 لاکھ 32 ہزار 331 مصدقہ کیسز ہیں۔