آئی او سی بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس میں اب تک سب سے زیادہ صنفی توازن کے معترف

 بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے بیجنگ 2022 سرمائی کھیلوں کو صنفی اعتبار سے سرمائی کھیلوں کی تاریخ کے سب سے متوازن کھیل قرار دیدیا۔ کیوبا کے خبررساں ادارے پرینسا لاطینہ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا کہ بیجگ سرمائی اولمپکس میں شریک خواتین کھلاڑیوں کا ریکارڈ 45 فیصد بنتی ہیں۔ خبررساں ادارے نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر کٹ میک کونیل کے مطابق کھیلوں میں 2 ہزار 902 کھلاڑی شریک ہیں جن میں سے 1 ہزار 325 خواتین ہیں جو ایک غیرمعمولی تناسب ہے۔ میک کونیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں ہونے والے پیونگ چھانگ 2018 میں خواتین کی نمائندگی کل کھلاڑیوں کے 41 فیصد کے مساوی تھی اور بیجنگ 2022 کے منتظمین نے ان کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے بہتر کام کیا۔ ادارے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی میلانو ۔ کورٹینا 2026 اولمپک سرمائی کھیلوں میں صنفی برابری کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...