اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اس سال کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کیلئے فوری سرمایہ کاری پر زور دیا ہے۔ نیو یارک میں دو ہزار بائیس کیلئے کورونا وائرس سے بچاو کے آلات کی تیز ترین تشہیری مہم تک رسائی کے آن لائن افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تمام افراد کیلئے ویکسین، ٹیسٹ اور علاج کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تواس سال عالمی وبا کو شکست دی جاسکتی ہے۔
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا رواں سال کورونا وباء کے خاتمے کیلئے فوری سرمایہ کاری پر زور
Feb 10, 2022 | 16:01