صدر مملکت عارف علوی نے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے اٹھارہ سکیورٹی اہلکاروں کے ورثا سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم ان کی قربانیوں کی معترف ہے اور ان پر فخر کرتی ہے۔