معظم جاہ انصاری تبدیل، اختر حیات گنڈا پور آئی جی خیبر پی کے تعینات

Feb 10, 2023


آباد(نمائندہ نوائے وقت)آئی جی خیبر پی کے معظم جاہ انصاری کو تبدیل کردیا یا ان کی جگہ اختر حیات گنڈا پور کو نیا آئی جی تعینات کیا گیا ہے وہ اس سے پہلے ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے تھے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔گریڈ 20کے افسر میاں داد  راہو جوڈائریکٹر نیسکام کو تین سال کے لیئے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کو ایم ڈی این ٹی ڈی سی تعینات کر دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں