ملتان الیکشن کمشن میں ہنگامہ آرائی، تمام ملزم بری، مقدمہ خارج کرنے کا حکم  


ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی نے ملتان الیکشن کمشن آفس ہنگامہ آرائی کیس میں ملوث تمام کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر اور دیگر ن لیگ طارق  رشید، ملک انور سمیت دیگر کارکنوں کی بھی رہائی کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کے تمام ملزموں کو باعزت بری کر دیا۔ گزشتہ روز ملتان میں الیکشن کمشن کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا اس دوران ایک دوسرے پر گملوں سے حملہ کیا گیا۔ مقدمہ تھانہ کوتوالی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن