اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطا ن راجہ کی سر براہی میں ہو نے والے اجلاس میں مختلف سیا سی جما عتوںکے نما ئند وں نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر اپنا فیڈ بیک دیا اور ضابطہ اخلاق میں بہتری کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ اجلاس میں زیر دفعہ 233(1) الیکشن ایکٹ 2017ء کے آئندہ عام انتخابات کے لئے بنائے جانے والے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان تحریک انصاف، ایم کیوا یم پاکستان ، بلوچستان عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی و دیگر پارٹی نمائندے شامل تھے ۔ انہوں نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر اپنا فیڈ بیک اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس میں شریک تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ قانون کی روشنی میں ان تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اورقابل عمل تجاویز کو ضابطہ اخلاق کا حصہ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمشن سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمشن اور الیکشن کمشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔