آٹے کو ضروری اجناس میں شامل کرنے کا فیصلہ ، پولیس شہدا کے ورثا کیلئے ایک ارب گرانٹ منظور 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ  محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے  چوتھے  اجلاس میں پولیس شہداء کے ورثاء کی مالی امداد کیلئے ایک ارب روپے کی گرانٹ کے اجراء  کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں آٹے کو ضروری اجناس کی کیٹگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب پری وینشن آف سپیکولیشن برائے اسنشیئل کموڈیٹی ایکٹ 2021 کے شیڈول میں آٹے کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ محسن نقوی نے آٹا پر ٹارگٹڈ سبسڈی کا فول پروف طریقہ کار وضع کرنے کیلئے سفارشات طلب کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے پاسکو سے گندم خریدنے کے فیصلے کی منظوری بھی دی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گندم خریداری مہم کے دوران میرٹ پر ایماندار افسر تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سی پیک کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کے لئے قواعد و ضوابط کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ پنجاب کے 5 اضلاع میں ایک لاکھ 27 ہزار ایکڑ اراضی فارمنگ کیلئے مہیا ہوگی۔ کارپوریٹ فارمنگ سے زرعی تحقیق، فوڈ سکیورٹی، فاریسٹ اور لائیوسٹاک ریسرچ میں مدد ملے گی۔ کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 30 سال تک زمین دی جاسکے گی۔ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے زمین حاصل کرنے والو ں کو مالکانہ حقوق نہیں ملیں گے۔ نگران کابینہ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ ڈاکٹر سعید اختر بورڈ آف گورنرز کے سربراہ ہوں گے۔ نگران وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء  کو پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے دورے کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ یقینی بنانے کیلئے پنجاب پبلک سروس کمشن کے ذریعے بھرتیاں کرنے اور سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے نئی سرچ کمیٹی کے قیام، صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ پنجاب کے سٹاف کے کنٹریکٹ پیریڈ میں توسیع اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سے ملحق ڈیپارٹمنٹ اور خود مختار باڈیز میں سیاسی تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ آفٹر نون سکول پروگرام سٹاف کو تعلیمی سال برائے 2020-21 کے اعزازیہ کی ادائیگی کیلئے ختم شدہ فنڈز کی بحالی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں نئے انتظامی یونٹس میں بھرتیوں کے عمل کو موخر کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی کابینہ کا پہلا پیپرلیس اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ٹیبلٹ کے ذریعے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا CMIS کے تحت آن لائن ایشو اور سرکولیٹ ہوگا۔ کابینہ کے ہر اجلاس پر اٹھنے والے 15 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...