اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ بولتے، ایک نیا الزام لگاتے ہیں، قوم میں نفرت، بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور، کرپٹ بہروپیے کی کسی کو فکر نہیں۔ ٹویٹ میں کہا کہ جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں وہ شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا، ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکٹھا کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ بکتر بند زمان پارک میں خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں۔ عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔
نئے پلستر کی رونما ئی عمران نیا جھوٹ بولتے، الزام لگا تے ہیں: مریم اورنگزیب
Feb 10, 2023