لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ معطلی کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کوجواب کیلئے نوٹس جاری


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے پنجاب، خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ کی معطلی کے خلاف درخواست میں الیکشن کمیشن کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیاسماعت کے دوران وکیل درخواست گزار بیرسٹر عقیل ملک اور ایڈووکیٹ فضل قادر عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔،عدالت نے استفسار کیاکہ کیا جنرل الیکشن کی وجہ سے تمام بلدیاتی نمائندوں کی نشستوں کو معطل کیا؟کیا خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں بلدیاتی نمائندے کام کررہے ہیں؟،جس پروکیل نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے دونوں صوبوں میں لوکل گورنمنٹ، کنٹونمنٹ بورڈ کو معطل کردیا ہے،اس موقع پرعدالت نے نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کیلئے درخواست گزار کی استدعا مستردکرتے ہوئے کہاکہ کیس کو جلد سماعت کیلئے رکھا ہے تاکہ دوسری سائیڈ کا موقف سن سکیں،عدالت نیمذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 15 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن