یورپین ایجنسی کے وفد کی واسا آمد،ایم ڈی کااجلاس ،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا جائزہ 

Feb 10, 2023

لاہور(خبرنگار) یورپین ایجنسی کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمدہوئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 12 ملین یورو امداد سے واسا لاہور کی تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ اس سے قبل پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 3 لاکھ یورو امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ یورپین ایجنسی کی مدد سے بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے 170 ایم جی ڈی گندے پانی کو ٹریٹ کرکے راوی میں ڈالا جائے گا۔ اس منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ یورپین ایجنسی سے جیکی، کنٹری ڈائریکٹر فلپ سٹین میٹز ،شریک ہوئے اور واسا لاہور سے ڈائریکٹر پلاننگ ذیشان بلال ،ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ آصف شریک ہوئیں۔

مزیدخبریں