پوری قومی بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے:شمسہ علی


لاہور(لیڈی رپورٹر)پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ پوری قومی بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی بھر پور مذمت کرتی ہے، مودی سرکارکے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے اور کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیںجب کشمیر بنے گا پاکستان ایک نعرہ نہیں بلکہ قوم کے ہر فرد کی آواز بن جائے گا ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادی کے دیوانوں کو جتنی طاقت سے خاموش کرانے کی کوشش کی جارہی ہے،اتنی ہی شدت سے کشمیر کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن