لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ آل پاکستان سنی کانفرنس کی تیاریوں کیلئے مبلغین شہر شہر پھیل چکے ہیں۔ شخصیات کی بجائے نظریات کی بالا دستی کو شعار بنایا گیا ہے۔ 19 فروری سنی پاور کے اظہار کا دن ہے۔ عوامِ اہل سنت میں تاریخی بیداری دیکھی جا رہی ہے۔ نظامِ مصطفی ؐ کی حکمرانی اور ناموس مصطفی ؐ کی پاسبانی کیلئے آج بھی قوم میں ایک تڑپ موجود ہے۔ سنی کانفرنس قوم کو نظام مصطفی ؐ کیلئے ذہنی طور پر تیار کرنے کیلئے ہے۔مرکز العابد اہل سنت جیا بگا میں صاحبزادہ محمد کعب الاسلام جلالی اور مولانا محمد عمر فاروق جلالی کی قیادت میںسنی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں علامہ رضاء المصطفیٰ رازی، علامہ محمد حامد مصطفی جلالی، علامہ محمد شاہد عمران جلالی، علامہ محمد عبد الحفیظ بخاری، حاجی محمد اسلم جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء و عوام اہل سنت نے شرکت کی۔