فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی ریان پورہ کے قریب حدوکے کارہائشی نوجوان وسیم میرج ہال کے مالک اختر علی کے پاس بطور سکیورٹی گارڈ کام کر رہا تھا ۔پوری تنخواہ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی۔ اخترعلی کے کہنے پر ملازمین وسیم اور حسیب نے فائرنگ کرکے محمد وسیم کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال میںچل بسا۔ پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔کوٹ عبدالمالک کے قریب گھریلو جھگڑے پر نوجوان ذوالفقار نے چھری کے وار کر کے اپنے سوتیلے باپ احسان کو شدید زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا ۔