لاہور(سپیشل رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے مرکزی کیمپس ٹاون شپ میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ایک کیمپ لگایا گیا، جس میں ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین کے متعلق شرکاء کو آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات اور دیگر سٹاف کو ٹریفک لائسنس کیلئے لرنر بھی جاری کئے گئے۔