لاہور(نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی کی سربراہی میں ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی جبکہ دیگر ریجنل ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔کانفرنس میں ڈیرہ غازی خان اور بہاؤلپور کے ڈائریکٹرز کو پراپرٹی ٹیکس اور موٹرز کی ریکوری بہتر بنانے،تمام ڈائرکٹرز کو پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈائریکٹرز کیساتھ ہفتہ وار میٹنگ ہوا کریگی۔ تمام ڈائرکٹرز اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کے حوالے سے رینکنگ سسٹم نافذ کیا جائیگا۔خالی پلاٹوں کی ملکیت کا اندراج اور ریکوری بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی اور کہا کہ سمارٹ کارڈز کے سلسلے میں عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔سمارٹ کارڈز کی ڈویژنل سطح پر پرنٹنگ کیلئے تجاویز طلب کی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی بروقت ڈلیوری ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔ایک ہفتے میں تمام سمارٹ کارڈز تیار کرنے کیلئے ای ٹی او (پراجیکٹ)کو ہدایات کیں اور کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر کارڈز اور نمبر پلیٹس کی رپورٹ بنائی جائے۔محکمہ سے کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ایجنٹ مافیا اور ٹاؤٹس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ سے کالی بھیڑوںکا خاتمہ کیا جائیگا: ڈی جی ایکسائز
Feb 10, 2023