لاہور (کامرس رپورٹر)کائزن پینٹ مڈل ایسٹ ایک ملٹی نیشنل کو ٹنگ کمپنی ہے جوکہ 5 ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، پاکستان اور مراکش میں بزنس کر رہی ہے۔ کائزن پینٹ مڈل ایسٹ حالیہ عرصے کے دوران مخصوص مارکیٹوں کیلئے تعمیراتی ، آٹو موٹیو اور انجینئر نگ کوٹنگ سی گمنٹس میں مارکیٹ لیڈ رثا بت ہورہی ہے۔کائزن پینٹ پاکستان ،کائزن پینٹ مڈل ایسٹ کمپنی کی ماتحت کمپنی ہے جس نے پاکستان میں اپنی تعمیراتی کوٹنگز کی نئی رینج’’ نیو‘‘متعارف کروائی ہے۔ ’’ نیو‘‘ کی معیاری پراڈکٹ رینج انٹیرئیر، ایکسٹیرئیر ، انیمل اور ووڈ کیئر پرمشتمل ہے جسے کائزن پینٹ پاکستان، جدیدترین جاپانی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کر رہا ہے۔ اس موقع پر کائزن پینٹ پاکستان کے سی ای او شہزاد اسد خان نے پاکستان کی کوٹنگ مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریمئیم برینڈ’’ نیو‘‘برانڈ کی لانچ پاکستان کی تعمیراتی پینٹ مارکیٹ کے پریمئیمسیگمنٹ کیلئے ہماری از سر نوتوجہ اور وسیع سوچ کا واضح ثبوت ہے۔ ہم اپنے صارفین کے جمالیاتی ذوق سے پوری طرح واقف ہیں جو منفرد اور دلکش طرز رہائش اپنانا چاہتے ہیں۔ لہٰذا ہمارا اولین مقصد ’’نیو ‘‘ کے ذریعے اپنے صارفین کو متاثر کرنا ہے۔ ہم کائزن پینٹ کی رینج میں مزید اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ہم اپنے کسٹمرز کی تمام ضروریات کو براہ راست پورا کرسکیں۔ تعمیراتی شعبہ کے بزنس منیجر عمران خالد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نیو‘‘ہمارے ہوم بیسڈپریمئیم صارفین کے ساتھ ساتھ ہمارے معزز ڈیلر ، ماہرین تعمیرات اور بلڈر حضرات کیلئے بھی ایک بہترین پراڈکٹ ہے۔ ہمیںیقین ہے کہ یہ پراڈکٹ نہ صرف کسٹمرز کے اعتماد میں اضافہ کرے گی بلکہ اس پراڈکٹ کی وسیع رینج ہمارے صارفین کیلئے خوشی کا باعث بھی ثابت ہوگی۔