لاہور(سپیشل رپورٹر) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرصدارت پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے معاملات بارے اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں ممبر کالونیز شاہد نیاز، ڈی جی پی آر روبینہ افضل، حسیب زیدی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن میں ناجائز قابضین کے خلاف سخت ایکشن لینے پر غور کیا گیا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاویدمتعلقہ افسران صحافی کالونیز بارے حائل رکاوٹوں کو فوری دور کریں انہوں نے کہا کہ صحافی کو چھت کی فراہمی اولین ترجیح ہے ہماری کوشش ہے تمام صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔