چین کی ننگبو یونیورسٹی اور اسلامی یونیورسٹی کا دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 

اسلام آباد(نا مہ نگار) چین کی ننگبو یونیورسٹی کے ایک وفد نے گذشتہ روزبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اس نے یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی سے ملاقات کی اور جامعہ کی فیکلٹی آف سائنسز کے ڈین اور سائنسدانوں سے بھی تعلیم و تحقیق پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے سائنس کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور مشترکہ منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کو عمل میں لانے کے لیے ایک فریم ورک ترتیب دیا  جائے گاوفد سے ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود  نے کہا کہ باہمی تعاون کے مشترکہ منصوبے دونوں یونیورسٹیوں کے لیے  قیمتی موقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی  سینکڑوں چینی طلباء کی میزبانی کرتی ہے۔  اور چینی جامعات کے ساتھ تعاون پر خصوصی توجہ دی جاے گی۔ اس موقع پر ننگبو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے زنمن لیو اور پروفیسر لیو یو نے دونوں  یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ تعلیمی تدریس، تحقیق کے منصوبوں، محققین اور فیکلٹی کے تبادلوں کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن