سارک، ویمن بزنس کونسل میں معاہدہ، مسائل ملکر حل کرنے پراتفاق 

 اسلام آباد (نامہ نگار) سارک (ایس سی ڈبلیو ای سی) اور نیشنل ویمن بزنس کونسل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے مستقبل میں باہمی مسائل پر مل کر کام کرنے اور تعلقات بڑھانے کا عزم، سارک (ایس سی ڈبلیو ای سی) کی وائس چیئرپرسن حنا منصب خان اور ا یس ڈبلیو بی سی کے سیکرٹری جنرل دورش نے معاہدے پر دستخط کیے۔  اس موقع پر سارک کے قائم مقام سیکرٹری جنرل ذوالفقار بٹ، راولپنڈی ویمن چیمبر کے سینئروائس چیئرپرسن نیلم خالد چوہدری چیپٹر ہیڈ راولپنڈی وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، محترمہ عظمیٰ شاہد بٹ سابق صدر کور گروپ RWCCI، الماس اختر،محترمہ عنبرین زمان،محترمہ نورین طارق ، جنید یوسف  شریک تھے۔ معاہدے کی تقریب سارک اسلام آباد کے دفتر میں منعقد ہوئی،  شرکاء  نے معاہدے کے موقع پر فریقین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن