کنری( نامہ نگار)تین روز تک پٹرول کے خود ساختہ بحران کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے متعدد پٹرول پمپ پر چھاپے،بند پٹرول پمپ کھلوا دئیے،تفصیلات کے مطابق،عوامی احتجاج اور میڈیا پر پٹرول پمپ بند ہونے اور پٹرول کے خود ساختہ بحران کی خبریں چلنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کنری جنید عالم نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے ہمراہ متعدد پٹرول پمپس پر چھا پے مارے جو پٹرول ذخیرہ کرنے اور پٹرول موجود ہونے کے باوجود لوگوں کو پٹرول فراہم نہیں کر رہے تھے ان کو فوری طور پر پٹرول لوگوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اپنی موجودگی میں لوگوں کو پٹرول کی فراہمی شروع کروائی جبکہ چیک کرنے پر متعدد پٹرول پمپس کے ٹینک خالی پائے گئے،انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کسی نے پٹرول ذخیرہ کرکے پٹرول کا خود ساختہ بحران پیدا کیا تو ان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کنری میں گزشتہ تین روز سے پٹرول کا بحران جاری تھا لوگ پٹرول کے حصول کیلئے خوار ہوتے رہے بچوں کو اسکول لانے اور لیجانے والی ٹرانسپورٹ رک گئی دور دراز کے قصبات سے آنے والے طلباء اور طالبات پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث چار روز تک اسکولوں سے غیر حاضر رہے جبکہ لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے
پٹرول کی مصنوعی قلت کا اسسٹنٹ کمشنر کنری نے نوٹس لے لیا
Feb 10, 2023