ڈیرہ مرادجمالی (نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اسپیشل ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی میں پولنگ میں ووٹنگ کے دوران عمرانی اور لہڑی برادری کے درمیان تصادم ڈنڈوں لاٹھیوں اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد عامر علی عمرانی راشد علی عمرانی اور امتیاز احمد لہڑی شدید زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی موقع پر پہنچ گئے حالات پر قابو پاکر بھاری پولیس نفری تعنیات کردی گئی زخمیوں کو طبی امداد دینے سول ہسپتال ڈیرہ مرادجالی لایا گیا زخمیوں کو مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیاگیا۔