نواب شاہ(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی سندھ کے امیرسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جن سے اسلام دشمن قوتیں خوفزدہ ہیں اسلام کی بنیاد علم پر ہے اور یہ مدارس ہی ہیں جو پابندیوں اور نامساعد حالات کے باوجود نہ صرف قرآن وسنت بلکہ جدید تعلیم بھی بچوں کو دے رہے ہیں وہ قاضی احمد کے قریب مدرسہ تفہیم الاسلام الحسانیہ میں سالانہ جلسہ فضیلت و دستار بندی سے صدارتی خطاب کر رہے تھے جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما ملک آفتاب احمد،ضلعی امیر سرور احمد قریشی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا صوبائی امیر نے مدرسہ کے مہتمم مولانا نور محمد جونو اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جن کی محنت سے طلبہ قرآن پاک حفظ بھی کر رہے ہیں اور درس نظامی سمیت مختلف علوم میں دسترس حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کا حصول آسان ہونا چاہیے لیکن مہنگائی اور حکومتی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بجے کچرا کنڈیوں اور بازاروں سے کچرا جمع کر کے اپنا گزارہ کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے علاقے کے لوگوں کو دعوت دی کہ وہ اپنے مسائل کے حل مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں_
مدارس اسلام کے قلعے، دشمن قوتیں خوفزدہ ہیں، محمد حسین محنتی
Feb 10, 2023