بچیوں کا مستقبل سنوار نا  ہم سب کی ذمہ داری  ہے، فصیح الدین خان


پنگریو/بدین (نامہ نگاران)ریجنل ڈائریکٹر محتسب  فصیح الدین خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں بچیوں کی تعلیم کے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب  نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم اور ان میں رکاوٹ بنے تمام مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہوگی بچیوں کا مستقبل سنوار نا ہمارے لئے لازم ہے اس سلسلے میں 23 فروری جیم خانہ بدین میں سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں شہر کے معزز شہری سماجی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ بیٹھ کر بچیوں کی تعلیم عام کرنے کے لیے جامع حل تلاش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خواتین کو برابری کے حقوق دینے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلیم بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی ای او سیکنڈری اللہ ڈنو ملاح ڈی ای او پرائمری محمد صالح کوریجو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ ڈسٹرکٹ افسر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن سنی جبران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن