اسپتالوں کا فضلہ   ایس اوپیز  کے مطابق تلف کیا جائے ،ڈاکٹر ابراہیم 


ٹنڈوالہ یار ( نامہ نگار )سیپا ٹنڈوالہ یار کی جانب سے اسپتال ویسٹ مینجیمنٹ رول کی آگاہی پر  سول اسپتال میں سیمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں  ماحولیاتی قوانین اور  اسپتال ویسٹ مینجیمنٹ رول کی آگاہی پر تفصیلی   بریفنگ دی گئی۔ سیمینارمیں سرکاری اور  پرائیوٹ اسپتالوں اور نجی لیباٹریوں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے ضلعی انچارج  خالد شاہ   نے خطاب کرتے ہوئے ماحولیات قانون 2014 کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور اسپتال ویسٹ مینجیمنٹ قانون کے رول کو تفصیلی طور پر بیان کیا اور ماحولیاتی قانون پر عمل درآمد کرنے کے لئے ہدایت جاری کی۔اس موقع پر شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سیمینار کا  مقصد اسپتال ویسٹ مینجمنٹ قانون کے حوالے سیعوام الناس اور سرکاری اور نجی اسپتالوں اور لیباٹریوں کو آگاہی  فراہم کرنا تھا اور روز بروز بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی  کے اسباب کو اجاگر کرناتھا۔اس کے علاوہ اسپتالوں کا فضلے کو صحیح طرح سے  انسنیریٹر میں ماحولیاتی  قانون  کے مطابق تلف  کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ضلع ٹنڈوالہ یار ڈاکٹر ابراہیم پڑھیار ،ایم ایس سول سرجن  سول اسپتال ڈاکٹر  بشیر احمد سولنگی ، اے ایم ایس ڈاکٹر  منیر میمن اور ڈاکٹر صابر قائم خانی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن