ڈگری (نامہ نگار) تعلقہ بار ایسوسی ایشن ڈگری کی جانب سے تعلقہ بار کے رکن اور نوجوان وکیل بی کے بھٹی کے جوڈیشنل مجسٹریٹ کا امتحان پاس کرنے پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر تعلقہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر وسیم ایڈوکیٹ، موجودہ صدر تگجی مل، ایڈوکیٹ فدا حسین، ایڈوکیٹ ایوب قائم خانی اور دیگر نے خطاب کیا۔گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی کے بھٹی کا سول جج کے عہدے پر تعینات ہونا ہمارے بار کے لیے اعزاز ہے نوجوان بی کے بھٹی نے ڈگری عدالت کے معیار کو اونچا کیا ہے۔ تقریب سے ایڈوکیٹ بی کے بھٹی نے اپنے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے ڈگری میں اپنی وکالت کے دوران یہاں کے عوام اور وکلاء دوستوں سے محبت اور پیار پایا۔ اس میں زندگی بھر فراموش نہیں کرسکوں گا۔