لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں زیبسٹ لاڑکانہ کیمپس کا 17 واں سالانہ کانووکیشن 14 فروری کو مقامی ہال میں منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم سید سردار علی شاہ، بورڈ ممبران، پرنسپلز، اساتذہ، طلباء و طالبات، والدین اور معززین شرکت کریں گے، اس حوالے سے زیبسٹ لاڑکانہ کیمپس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17ویں سالانہ کانووکیشن میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے 127 طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
لاڑکانہ، زیبسٹ کا کانووکیشن 14 فروری کو منعقد ہوگا
Feb 10, 2023