میرپورخاص(بیورورپورٹ/ریاض الدین) میرپورخاص کی نصف آبادی اپنی جائیداد فروخت نہیں کرسکتی،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سیل لیڑ،ٹرانسفر لیڑ پر تین ماہ سے پابندی،والدین اپنے بچوں کے نام جائیدادکرنے کے انتظار میں دنیا سے چلے گئی،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میرپورخاص میں تین مہینے سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود سیل لیڑ اور ٹرانسفر لیڑ پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے شہر کے گنجان آبادی والے علاقے اسکیم نمبرٹو،نٹ پاڑہ ایوب نگر،پاک کالونی،حمیدپورہ کالونی،سیٹلائٹ ٹاون ایریا،بھاسنگھ آباد،اورنگ آباد سمیت دیگر علاقوں کے ہزاروں رہاشی پریشانی کا شکار ہیں اس حوالے سے علی مراد،جاوید اور دیگر کا کہنا ہے کہ ہم میونسپل کارپوریشن کی فیس ادا کرنے پر تیار ہیں مگر ہمیں سیل لیڑ اور ٹرانسفر لیڑ بنا کر نہیں دیا ۔