لاڑکانہ(بیورورپورٹ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے زیر انتظام بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کے جانب سے صحتمند غذا کا دن مناکر تقریب منعقد کی گئی جس میں خاص مہمان وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ، شہریوں، طلبہ، طالبات اور فیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کے، تقریب میں صحتمند غذا کے حوالے سے مختلف اسٹال بھی منعقد کیے گئے تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ اس طرح کی پروگرام کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے اور ایک میڈیکل یونیورسٹی ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض بھی ہے، وائیس چانسلر نے مزید کہا کہ فاسٹ فوڈ، کیمیکل ملی اور چکنائی والی غذائوں کی وجہ سے بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کے امراض اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے یے بیحد ضروری ہے کہ ہم صحتمند اور قدرتی غذا کے طرف واپس آئیں، اس موقع پر پرنسپال آصفہ ڈینٹل کالج پروفیسر یوسف شاہ نے کہا کہ اس تقریب کی انعقاد کے پیچھے صرف ایک ہی مقصد تھا کہ عام آگاہی دے سکیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے جانب سے بیبی آصفہ ڈینٹل کالج کالج کو 300 کلو واٹ کا سولر سسٹم دیا گیا ہے امید ہے کہ اس کی انسٹالیشن بہت جلد مکمل کی جائے گی، جس سے ایک طرف بجلی کی بچت ہوگی، دوسری جانب طلب علموں کو ایک پرسکوں ماحول میسر ہوگا، تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر قرارو شاہ ڈاریکٹر پلاننگ زاھد حسین دھاریجو، ڈاریکٹر التتمش شیراز، بیبی آصفہ ڈینٹل کالج کے فیکلٹی، طلبہ اور آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔