امریکہ کا روس مخالف راستہ سٹرٹیجک استحکام‘ بات چیت میں رکاوٹ ہے: روسی سفیر


جنیوا (اے پی پی)جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر میں روس کے مستقل نمائندہ گیناڈے گیتی لوف نے کہا ہے کہ روس امریکا کے ساتھ بین الاقوامی سلامتی اور سٹریٹجک استحکام پر بات چیت سے گریز نہیں کر رہا لیکن امریکا کا روس  سے مخالفت کا راستہ اس بات چیت میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں  نے کہا کہ ہم نے امریکا کے ساتھ بین الاقوامی سلامتی اور سٹریٹجک استحکام پر بات چیت سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جون2021 ء میں جنیوا نے روسی اور امریکی صدور کی  ملاقات  کی میزبانی کی، جس میں  سٹریٹجک استحکام، خطرے کو روکنے اور مستقبل میں ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاملات پر تعاون کیسے قائم کیا جائے اس پر ایک ٹھوس بات چیت ہوئی تاہم بعد میں امریکانے ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطوں سے انکار کر دیا اور امریکا کی طرف سے  بات چیت میں  خلل پڑا۔ روسی سفارت کار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کا اصرار ہے کہ چونکہ بات چیت میں خلل  روس  کی وجہ سے  نہیں  پڑا  اس لیے اسے صرف روس کی مرضی سے دوبارہ شروع نہیں کیا جا سکتا۔ امریکا  صرف اپنے مفادات کی بات کر رہا ہے  اور ہمارے تحفظات کو نظر انداز کر رہا ہے۔ 
روسی سفیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...