چندی گڑھ: سکھوں کی رہائی کیلئے وزیر اعلیٰ کی رہائش کے سامنے جھڑ پیں، سینکڑوں زخمی

Feb 10, 2023


چندی گڑھ (اے پی پی) بھارت کی مختلف جیلوں میں عرصہ دراز سے بند سکھ قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کے دوران بھارتی پولیس کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال پر درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں  میں 30 پولیس اہلکاروں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
جھڑپیں

مزیدخبریں