بارسلونا(آئی این پی)انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے پر بارسلونا سٹی کونسل نے اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کرلئے ،بارسلونا کی میئر ادا کولا نے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا، تل ابیب اور غزہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے صرف 25سال بعد کولا نے ادارہ جاتی تعلقات کو معطل کرنے کا اعلان کیا،میئر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ "جب تک اسرائیلی حکام فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کو ختم نہیں کر دیتے"تعلقات معطل رہیں گے۔،میئر نے اعلان کیا کہ یہ اقدام "صرف اور خصوصی طور پر" میئر کے دفتر اور اسرائیل کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات کو متاثر کرتا ہے، لیکن اس میں اس کے رہائشی شامل نہیں ہیں،تل ابیب کے ساتھ جڑواں شہر کا تعلق بھی عارضی طور پر معطل ہے، کاتالان کے دارالحکومت نے 1998میں اسرائیلی دارالحکومت اور غزہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
تعلقات منطع