خودمختاری‘ سلامتی کا بھرپور دفاع کریں گے: چین کا جو بائیڈن کو جواب


بیجنگ (شہنوا) چین نے  کہاکہ  وہ اپنے مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں چین پر کی گئی تنقید  کے بعد چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ما ننگ نے کہا ان  کا ملک اپنے  مفادات  کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں جو بائیڈن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہم چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ  تنقید کی بجائے چین امریکا تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنے  کے لئے کام کرے۔
چین

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...