کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں لورالائی اور سنجاوی بلوچستان عوامی پارٹی، باپ، جبکہ نوکنڈی میں سنجرانی پینل جیت گیا ہے۔ قلات نے منتخب کونسلرز نے حلف اٹھالیا ہے۔ لورالائی میں یونین کونسل کے چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں کا انتخاب کیا گیا۔ نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارسابق ضلع نائب ناظم عزیز پٹھان چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی جبکہ محمد طاہر ناصر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ لورالائی ڈسٹرکٹ چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار اصغر خان اوتمان خیل نے کامیاب حاصل کر لی، لورالائی ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالمجید ناصر منتخب، ڈسٹرکٹ چیئرمین صوبائی وزیر محمد خان طور اوتمان خیل کے فرزند ہیں۔ سنجاوی میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بلوچستان عوامی پارٹی نے کلین سویپ کر لیا۔ سنجاوی کے 9یونین کونسل میں 8 بلوچستان عوامی پارٹی چیئرمین وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ واحد میونسپل کمیٹی سنجاوی پربھی بلوچستان عوامی پارٹی نے بلا مقابلہ جیت حاصل کی۔کے نو کنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں خان سنجرانی پینل نے ایک مرتبہ پھر میداند مار لیا چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کوئی پولنگ نہیں ہوئی تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ قلات میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منتخب کونسلران کی حلف برداری اور چیئرمینوں و وائس چیئرمین کے انتخابات مکمل ہو گیا۔
بلوچستان/ بلدیاتی الیکشن