فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور روڈ پر تیز رفتار ویگن بے قابو ہو کر اْلٹ کر کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجہ میں ورکشاپ کا مالک استادطیب احمد اور اس کے دو شاگرد حمزہ اور حمزہ صدیق ہلاک ہو گئے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ لاہور حسن ٹاؤن کے رہائشی طیب احمد اپنے دو شاگردوں کے ہمراہ دوست کی شادی پر مظفرگڑھ گئے ہوئے تھے وہاں سے فارغ ہوکر واپس ویگن پر سوار ہو کر موٹروے کے راستے لاہور آ رہے تھے جب وہ انٹرچینج ناظر لبانہ شرقپور کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث ویگن بے قابو ہو کر اْلٹ کر کھیت میں جا گری، جس کے انتظامی بخشا کامل کتیب احمد اس کے دو شاگرد حمزہ صدیق اور حمزہ موقع پر ہلاک جبکہ ڈرائیور حماد احمد شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ