نگران حکومت کے اختیارات، روزانہ کیس کی سماعت کرکے جلد فیصلہ کریں گے: ہائیکورٹ 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے نگران حکومت کے اختیارات بارے  حماد اظہر سمیت  13 پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواستوں پر سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی ہے۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ روزانہ اس کیس کی سماعت کریں گے۔  ہم جلد ازجلد کیس کی سماعت کر کے فیصلہ کریں گے۔  عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ  آپ کو کس طرح پنجاب حکومت نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔ کیا پنجاب حکومت کے پاس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نہیں جو پیش ہوں؟۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اس وقت صوبہ میں کوئی ایڈووکیٹ جنرل نہیں ہے،  بہت سے معاملات رکے ہوئے ہیں۔ جو افسران الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ان کے تبادلوں پر پابندی ہوتی ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ  آپ کوئی بیان دینے کی بجائے  ہدایات لے کر تحریری بیان جمع کرائیں۔
نگران اختیارات 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...